ہالی ووڈ اداکار گیرارڈ بٹلر بائیک ایکسیڈنٹ میں زخمی

 Gerard Butler

Gerard Butler

لاس اینجلس (جیوڈیسک) ہالی ووڈ اداکار گیرارڈ بٹلر بائیک ایکسیڈنٹ میں زخمی ہو گئے ہیں۔ حادثے کے فوری بعد انھیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز ان کی دیکھ بھال میں مصروف ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گیرارڈ بٹلر کو ایکسیڈنٹ میں معمولی زخم آئے ہیں اور خطرے کی کوئی بات نہیں ہے۔ تاہم ڈاکٹروں نے انھیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔

خیال رہے اداکار گیرارڈ بٹلر کی فلم جیو سٹورم اس جمعے کو ریلیز ہو رہی ہے۔ فلم کی کہانی امریکی سائنسدانوں کی ہے جو موسم کو اپنی مرضی کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ان کی یہ کوشش الٹی پڑ جاتی ہے۔

اداکار گیرارڈ بٹلر کے زخمی ہونے کی وجہ سے فلم کی پروموشن میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔