ہوپ مین کپ: جمہوریہ چیک کو دو ایک سے شکست

 Hopman Cup

Hopman Cup

پرتھ (جیوڈیسک) آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں فرانسیسی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔

سنگلز ایونٹ میں فرانس کے جوویلفریڈ سونگا نے چیک کے راڈک سٹیپنک کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔

دوسرے خواتین سنگز کے میچ میں چیک نے پیٹراکوویٹوا نے کامیابی حاصل کر کے مقابلہ برابر کیا لیکن ایونٹ کے فیصلہ کن مکسڈ ڈبلز مقابلے میں فرانس کی ٹیم کو جمہوریہ چیک کے خلاف با آسانی فتح حاصل ہو گئی جس کے بعد فرانس کی ٹیم کو دو ایک سے کامیابی سمیٹنے کا موقع ملا۔