آئی سی سی ٹی ٹوینٹی رینکنگ، قومی ٹیم کی آٹھویں پوزیشن

ICC

ICC

لاہور (جیوڈیسک) ایشیا کپ میں ناقص کارکردگی کے بعد قومی ٹیم کی ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں دو درجے تنزلی ہوگئی ہے ، گرین شرٹس چھٹی سے آٹھویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

آئی سی سی کی ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں بھارت بدستور ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہے ۔ ایشیا کپ میں دو میچز ہارنے کے بعد گرین شرٹس کی رینکنگ میں تنزلی ہو گئی، بوم بوم الیون چھٹی سے آٹھویں پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔

قومی ٹیم کو آخری نو میں سے سات میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ، انگلینڈ نے پاکستان کو تین صفر سے وائٹ واش کیا ، نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھی دو ایک سے شکست کا مزہ چکھنا پڑا۔