امپورٹڈ لیدر مصنوعات پر عائد ٹیکس میں اضافہ

Leather Products

Leather Products

اسلام آباد (جیوڈیسک) چمڑے کی درآمدی مصنوعات پر عائد ٹیکس میں 3 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ایف بی آر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

امپورٹڈ لیدر مصنوعات پر عائد ٹیکس میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری، خواتین کے ہینڈ بیگز، جوتے اور لیدر جیکٹس سمیت دیگر اشیاء مہنگی ہوگئیں۔ نوٹیفیکشن کے مطابق چمڑے کی درآمدی اشیاء پر عائد ٹیکس 6 سے بڑھا کر 9 فیصد کر دیا گیا ہے۔ خواتین کی اشیاء کیساتھ لیدر کے ویلٹ، بیلٹ، سوٹ کیسز پر بھی ڈیوٹی 9 فیصد کر دی گئی ہے۔

ٹیکس بجٹ میں عائد کیا گیا تھا جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق چمڑے کی درآمدی مصنوعات پر ٹیکس بڑھانے کا مقصد مقامی صنعت کو تحفظ دینا ہے۔