عمران خان بہترین کپتان تھے، سنجے منجیکر

Sanjay Manjrekar

Sanjay Manjrekar

ممبئی (جیوڈیسک) سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر سنجے منجریکر پر پاکستانی کرکٹرز کی یادوں کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا “امپرفیکٹ” کے نام سے شائع اپنی سوانح عمری میں عمران خان کو کامیاب اور پسندیدہ کپتان جبکہ وسیم اکرم کو سب سے خطرناک باولر قرار دے دیا۔

ماضی میں بھارتی بیٹنگ لائن کی مضبوط دیوار ثابت ہونے والے سنجے منجریکر عظیم کپتان عمران خان کے آج بھی پرستار ہیں۔

اپنی سوانح عمری امپرفیکٹ میں انیس سو بانوے میں فاتح عالم بننے کا سہرا کپتان کے سر سجا دیا۔ ساتھ ہی انیس سو نواسی کے یادگار فیصل آباد ٹیسٹ کا بھی ذکر کیا کہ لیجنڈری بیٹسمین سچن ٹنڈولکر کو معمولی چھو کر جانے والی گیند کی آواز مِڈ آن پر کھڑے کپتان کو سنائی دی جس پر انہوں نے اپیل کی، سجنے منجریکر نے عمران خان اس صلاحیت کو بھی خوب سراہا۔

ورلڈکپ انیس سو بانوے میں میچ کا پانسہ پلٹنے والی وسیم اکرم کی دو خطرناک گیندوں کو یاد کرتے ہوئے بھارتی بلے باز نے سابق فاسٹ بولر کو ماضی کا عظیم کرکٹر قرار دیا۔