بھارت کا ڈرون بنانے کا خواب چکنا چور، طیارہ گر کر تباہ، فوج نے منصوبہ ختم کر دیا

Drone Plane Destroy

Drone Plane Destroy

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی ادارے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن کی جانب سے تیار کئے جانے والے طیاروں میں سے آخری طیارہ بھی راجستھان کے علاقے پوکھران میں گر کرتباہ ہو گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث تباہ ہوا جبکہ 2 نشانت ڈرون طیارے اپریل میں پاکستانی سرحد کے نزدیک جیسلمیر میں تباہ ہوئے تھے۔

بھارتی ادارے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن کی جانب سے بنائے گئے چاروں نشانت ڈرون گر کر تباہ ہو چکے ہیں جس کے بعد بھارتی فوج نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ڈی آر ڈی او سے مزید ڈرون حاصل نہیں کرے گی۔

ناکام ہونے اس منصوبے پر بھارتی فوج کی جانب سے ایک ڈرون پر 22 کروڑ روپے کی لاگت آئی تھی۔ دو دہائیوں کی محنت کے بعد نشانت ڈرون 2011ء میں بھارتی فوج کو دیے گئے تھے۔