بھارت کو باپ بیٹے کے رشتہ کا اب پتا چل ہی گیا ہو گا: شاہد آفریدی

Shahid Afridi

Shahid Afridi

کراچی (جیوڈیسک) سابق قومی کپتان شاہد آفریدی نے شہر قائد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک کپ جیت کر یہ نہیں سمجھنا چاہئے کہ دنیا فتح کر لی۔

مسلسل جیت کے لئے ڈومیسٹک کرکٹ کو بہتر کرنا ہو گا، سینئر پلیئرز اس وقت جائیں گے جب ان کے پیچھے آنے والا تیار ہو گا۔

شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ میری فاؤنڈیشن کا مقصد ملک اور لوگوں کی بہتری کے لئے کام کرنا ہے، میری پہلی اننگز جیسی بھی تھی دوسری اننگز کو کامیاب کرنا ہے۔