بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ پاکستان کو نقصان پہنچانے کیلئے ہے، میاں محمد یوسف

Mian Mohammad Yusuf

Mian Mohammad Yusuf

لاہور : بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ پاکستان کو نقصان پہنچانے کیلئے ہے دہشت گردی کے ذریعے پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار سینئر صحافی، کالم نگار و ایگزیکٹو ممبر عوامی پریس کلب کاہنہ (رجسٹرڈ) میاں محمد یوسف نے کیا۔

انہوں نے کہاکہ پرامن کشمیریوں کیخلاف کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال اور عام کشمیریوں کے گھروں کو بارود سے اڑانا بدترین دہشت گردی ہے کشمیر میں ممنوعہ ہتھیاروں کے استعمال پر بین الاقوامی اداروں اور ملکوں کی خاموشی افسوسناک ہے۔ انہوںنے کہاکہ سرائیل غاصب سرطانی جرثومہ ہے جو فلسطین میں نصف صدی سے زائد عرصہ سے نہتے مسلمانوں کو ظلم و بربریت کا نشانہ بنا رہا ہے۔کشمیر، فلسطین و دیگر خطوں کے مظلوم مسلمانوں کی مددکرنا پوری مسلم امہ پر فرض ہے۔ انہوںنے کہاکہ کشمیری آج یک زبان ہوکر آزادی کے نعرے لگارہے ہیںکشمیریوں نے بھارتی نیندیں حرام کردی ہیں بھارتی مظالم کشمیریوں پردن بدن بڑھ رہے ہیں۔