بھارت نے پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو تقریب میں شرکت سے روک دیا

Abdul Basit

Abdul Basit

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان دشمنی میں بھارت سفارتی آداب بھول گیا ، ناگپور میں اقوام متحدہ کے تحت ہونے والی ایک تقریب میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو شرکت کرنے سے روک دیا گیا۔ پاکستانی دشمنی میں اندھا بھارت اوچھی حرکتوں سے باز نہ آیا ، ناگپور میں اقوام متحدہ کے تحت تقریب میں پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط کو شرکت سے روک دیا گیا۔

تقریب میں عبدالباسط کو چیف گیسٹ کے طور پر شرکت کرنا تھی ، پاکستانی ہائی کمشنر جب ناگپور پہنچے تو تقریب کی انتظامیہ نے انہیں شرکت سے روک دیا۔ پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی ہائی کمشنر کو تقریب میں شرکت کا دعوت نامہ دے کر واپس لے لیا گیا۔

شرکت کا دعوت نامہ سیاسی وجوہات پر منسوخ ہوا ہے ۔ حکام کے مطابق چوتھی بار پاکستانی ہائی کمشنر کا دعوت نامہ منسوخ کیا گیا ہے ، اس سے پہلے عبدالباسط کو نوئیدا میں ایک تقریب میں شرکت سے روکا گیا تھا۔