بھارت سے الحاق سے متعلق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر کے بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، سجاد علی شاکر

Lahore

Lahore

لاہور : فنانس سیکرٹری پنجاب (سی سی پی) سجاد علی شاکر نے آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم کے اس بیان کی سخت مذمت کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل قرار دینے کے بعد سنجیدگی سے یہ بات سوچیں گے کہ وہ پاکستان سے الحاق کریں یا بھارت سے۔ آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے ہفتہ کے روز گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اب کشمیری عوام اس بات پر غور کریں گے کہ وہ کس ملک کے ساتھ اپنے علاقے کا الحاق کریں۔انہوں نے آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم کے اس بیان کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے کشمیری عوام کی حق خودارادیت کی کئی دہائیوں پر محیط جدوجہد کی تضحیک قرار دیا۔

کشمیریوں کو حق خودارادیت کا وعدہ اقوام متحدہ نے کیا ہوا ہے اور اسے کس طرح سے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حق کو نوا ز شریف کی نااہلیت سے جوڑا جا سکتا ہے اور نواز شریف کو عدالتی طریقہ کار سے نااہل قرار دیا گیا ہے۔سجا د علی شاکر نے آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم کے اس بیان کو قطعی طور پر ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے ان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنا بیان واپس لیں اور کشمیری عوام سے معافی مانگیں۔

سجاد علی شاکر
فنانس سیکرٹری پنجاب (سی سی پی)
لاہور