بھارت نے سری لنکا کو تیسرا ون ڈے 6 وکٹ سے ہرا کر سیریز جیت لی

India vs Sri Lanka

India vs Sri Lanka

لاہور (جیوڈیسک) کینڈی میں میزبان آئی لینڈرز نے ٹوٹل بمشکل دو سو سترہ تک پہنچایا، جسپریت بمرا نے پانچ شکار کیے، آسان ہدف کے تعاقب میں چار وکٹس 61 رنز پر گر جانے کے باوجود اوپنر روہت شرما ڈٹے رہے۔

کیرئر کی بارہویں سنچری مکمل کی، یکطرفہ میچ میں سنسنی اس وقت آئی جب مایوسی کے شکار میزبان تماشائی آپے سے باہر ہو گئے اور بھارتی بلے بازوں پر بوتلوں سے حملہ کر دیا۔

کرکٹ رک گئی اور سیکورٹی کا کھیل شروع ہو گیا۔ شرما کے ایک سو چوبیس اور دھونی کی سڑسٹھ ناٹ آؤٹ اننگز نے بھارت کو تیسرے ون ڈے میں چھ وکٹ کی فتح دلا دی جس سے ٹیم انڈیا نے پانچ میچوں کی سیریز اپنے نام کر لی۔