ہندوستان کی معروف خواتین صحافیوں کو قتل کی دھمکیاں

Women Journalists

Women Journalists

نئی دہلی (جیوڈیسک) انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق گوری لنکیش کے قتل کے بعد بھارت کی مزید خواتین صحافیوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

پولیس کے مطابق معروف مصنفہ اروندھتی رائے، سگاریکا گھوش، شہلا راشد، شوبھا ڈے اور کویتا کرشنن کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کے ذریعے قتل کرنے کی دھمکی ملی ہے۔

پولیس نے فیس بک کے ذریعہ دھمکی دیے جانے کی وجہ سے آئی ٹی ایکٹ کے تحت معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ نامعلوم ملزمان کیخلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 507، 607 اور آئی ٹی ایکٹ کی دفعہ 66 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

انڈین میڈیا کے مطابق وکرم آدتیہ رانا نامی ایک شخص نے فیس بک پر سگاریکا گھوش بھارت مخالف کہتے ہوئے انھیں دھمکی دی کہ گوری لنکیش کی طرح ان کا بھی قتل ہو جائے گا۔