بین الاقوامی شہر کا چڑیا گھر بھی کسی سے کم نہیں چرند پرند لوگوں کے توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ نذر حسین شاہ

Karachi Zoo

Karachi Zoo

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سیکریٹری فاریسٹری انوائرمنٹ اینڈ وائلڈ لائف خیبر پختونخواہ نذر حسین شاہ نے کہا کہ بین الاقوامی شہر کا چڑیا گھر بھی کسی سے کم نہیں چرند پرند لوگوں کے توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے سیکریٹری انوائرمنٹ اینڈ وائلڈ لائف خیبر پختونخواہ نذر حسین شاہ اور چیف کنزرویٹر وائلڈ لائف سید مبارک علی نے کراچی چڑیا گھر لا دورہ کیا۔

جہاں سنیئر ڈائریکٹر کراچی چڑیا گھر بلدیہ عظمیٰ کراچی سیف عباس ،ڈائریکٹر چڑیا گھر فہیم خان ،ایڈیشنل ڈائریکٹر سلمان شمسی نے ان کا استقبال کیا اور چڑیا گھر کا مکمل دروہ کرایا اس موقع پر آنے والے مہمانوں نے کراچی چڑیا گھر میں چرند پرند اور ڈیڑھ سو سال پرانے درختوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور ڈائریکٹر چڑیا گھر فہیم خان نے چڑیا گھر کی بہتری کیلئے سندھ حکومت اور ایڈمنسٹریٹر کراچی کی کاوشوں کے حوالے سے بریفنگ دی بعد ازاںسنیئر ڈائریکٹر کے ایم سی سیف عباس اور ڈائریکٹر چڑیا گھر فہیم خان نے مہمانوں کو کے ایم سی کی طرف سے اعزاز شیلڈ اور اجرک بھی پیش کی۔