ایران چاہے تو ہمارے 12 مطالبات چٹکی بجاتے پورے کر سکتا ہے: مائیک پومپیئو

Mike Pompeo

Mike Pompeo

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ایرانی عوام کو اپنی پسند کی قیادت کا انتخاب کرنا چاہیے اور یہ ایرانی عوام کا حق بھی ہے۔

خبر کے مطابق، اپنے دفتر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہا کہ ہم نے ایران سے جو12 مطالبات کیے ہیں وہ مشکل نہیں ہیں۔

پومپیو کا کہنا تھا کہ اُنہیں توقع ہے کہ ایران کے بارے میں امریکہ اور یورپی ملکوں کے درمیان جلد سفارتی ہم آہنگی پیدا ہوجائے گی۔

مائیک پومپیو نے یقین ظاہر کیاکہ ایک ایسا گروپ موجود ہے جو مشترکہ مفادات اور اقدار پر کام کرتے ہوئے ہمیں ایران کی طرف سے لاحق خطرات کا تدارک کرنے کے لیے متحد کر سکتا ہے۔