داعش کو ختم کرکے ہی دم لیا جائے گا: امریکہ و روس کا مشترکہ بیان

Donald Trump and Vladimir Putin

Donald Trump and Vladimir Putin

ماسکو (جیوڈیسک) روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور ان کے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ شام میں شدت پسند تنظیم داعش کو مکمل شکست دینے کے لیے کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

ماسکو حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے ایپک کے سربراہی اجلاس کے تحت ایک مشترکہ بیان میں شام کی علاقائی سالمیت اور آزادی کو برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

دونوں ممالک نے اتفاق کیا کہ شامی تنازعے کا کوئی عسکری حل نہیں ہے اور اسی لیے تمام فریقوں پر اقوام متحدہ کی زیرنگرانی جنیوا امن مذاکرات میں شامل ہونے کے لیے دباؤ میں اضافہ کیا جائے گا۔