اسرائیل بھارت گٹھ جوڑ عالم اسلام کے لئے خطرے کی علامت، مرکزی صدر سید سرفراز نقوی

Syed Sarfraz Naqvi

Syed Sarfraz Naqvi

لاہور : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید سرفراز نقوی نے لاہور میں حالات حاضرہ کی نشست سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نسل پرست غاصب صہیونی ریاست اور بھارت کی قربتیں پاکستان اورعالم اسلام کے لئے خطرے کی علامت ہیں۔حالات اس امر کے متقاضی ہیں کہ عالم اسلام، عالم کفر کے خلاف متحد ہوجائے ۔صیہونی و استعماری طاقتیں مسلم امہ کے خلاف محاذ آرائی کر رہی ہیں ایسی صورتحال میں امت مسلمہ کو اتحاد و وحدت سے ہی اپنا کردار اد اکرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ ملاقات میں فلسطین کے اہم ترین مسئلہ کو نظر انداز کرنا اسلام دشمن عناصرکی نئی حکمت عملی کو واضح کرتا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں صہیونیوں کے اسلحے سے ہی پرامن سیاسی جدوجہد و مزاحمت کرنے والوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جس سے کشمیری انتفاضہ میں متعدد شہید ہوچکے ہیں اور سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں بھارت اور سرائیل کا گٹھ جوڑ پاکستان و عالم اسلام کے لئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت اور اسرائیل کے درمیان اسلام دشمنی اور مسلم کشی کے علاوہ اور کوئی قدر مشترک نہیںبھارت اور اسرائیل بدترین قسم کی ریاستی دہشت گردی سے مسلمانوں پر ظلم ڈھارہے ہیں۔