ہم مسائل کے مذاکراتی حل کے لئے کوششیں کرنا جاری رکھیں گے: امانوئیل ماکرون

Emmanuel Macron

Emmanuel Macron

پیرس (جیوڈیسک) فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون نے ٹیلی فون پر عراقی کرد علاقائی انتظامیہ کے سربراہ مسعود بارزانی کے ساتھ ملاقات کی۔

بارزانی آفس سے جاری کردہ بیان کے مطابق مذاکرات میں ماکرون نے اربیل اور بغداد کے درمیان تناو پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کی جھڑپ سے بچنے کے لئے دونوں فریقوں کو صورتحال پر نظر ثانی کرنا چاہیے کیونکہ مسائل کے حل کا بہترین راستہ مذاکرات کا راستہ ہے۔

تاہم بارزانی نے ماکرون کو عراقی کرد علاقائی انتظامیہ اور عراق کی مرکزی حکومت کے درمیان پیش آنے والے حالیہ واقعات کے بارے میں ماکرون کو مطلع کیا۔

بیان کے مطابق فرانس کے صدر نے کہا ہے کہ ہم دونوں فریقین کے درمیان درپیش مسائل کے مذاکراتی حل کے لئے کوششیں کرنا جاری رکھیں گے۔