کراچی کی خبریں 9/7/2015

Karachi

Karachi

کراچی ( 09 جولائی 2015 ( ) جماعت اسلامی زون ناظم آباد کے تحت شب بیداری آج بروز جمعہ رات 12 بجے جامع مسجد ناظم آباد نمبر 1، نزد چاؤلہ مارکیٹ میں ہوگی۔

شب بیداری کے پروگرام سے امیر جماعت اسلامی کراچی انجینئر حافظ نعیم الرحمن اور نائب امیر جماعت اسلامی کراچی اسامہ رضی خطاب کریں گے ۔ علاوہ ازیں زون ناظم آباد کے زیر اہتمام دعوت افطار ہفتہ 11 جولائی نزد جامع مسجد عزیزیہ ناظم آباد نمبر 1 پر ہوگی جس سے امیر زون ناظم آباد سید وجیہہ حسن اور مفتی مصباح اللہ صابر خطاب کریں گے۔

جبکہ ناظم آباد زون کے تحت طاق راتوں میں درس قرآن کا سلسلہ وار پروگرام عزیزیہ مسجد ناظم آباد نمبر 1 میں منعقد ہوگا 29 رمضان المبارک درس قرآن کے آخری سیشن میں ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ خصوصی دعا کروائیں گے۔

………………………………………….
………………………………………….
کراچی ( 09 جولائی 2015 ( ) سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن آج بتاریخ 10 جولائی جامع مسجد گلبرگ بلاک 12 میں خطبہ جمعہ دیں گے ۔

………………………………………….
………………………………………….
کراچی ( 09 جولائی 2015 ( ) جماعت اسلامی زون گڈاپ وسطی کے تحت افطار عام آج 10 جولائی بروز جمعہ نزد آمنہ اسکول عثمانی سوسائٹی لاسی گوٹھ میں ہوگی ۔ دعوت افطار سے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اسد اللہ بھٹو خطاب کریں گے ۔