جامعہ بنوریہ عالمیہ میں آکر ہندو لڑکی سمیت 2 افراد نے اسلام قبول کرلیا

Accept Islam

Accept Islam

کراچی: جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم کے ہاتھ پر لڑکی سمیت 2افراد نے ہندو مت سے تائب ہوکر اسلام قبول کرلیا۔

جامعہ بنوریہ عالمیہ کے ترجمان کے مطابق جمعرات کو جامعہ بنوریہ عالمیہ میں میر پور خاص سے ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والی 25سالہ رانی ولد روپو اور عمر کوٹ کے ہند ونوجوان 30سالہ کرشن ولدوسند نے جامعہ بنوریہ عالمیہ آکر قبول اسلام کی خواہش کا اظہار کیاجس پر جامعہ میں ایک سادہ اور پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا۔

جس میں رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے دونوں نومسلموں کو کلمہ پڑھاکر دائراسلام میں داخل کیا اورانی کا اسلامی نام رضیہ اور کرشن کا اسلامی نام عمر تجویز کیا،اس موقع پر تقریب میں شریک علماء کرام اور طلبہ نے نو مسلموں کو مبارکباد پیش کی اور ان کی استقامت کیلئے خصوصی دعا کی گئی ، دونوں نومسلموں کا کہناتھاکہ اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر اسلام قبول کررہے ہیں ،مسلمانوں میں ذات پات کی تفریقات نہیں ہیں۔