مسئلہ کشمیر پر چین پاکستان کیساتھ، اقتصادی راہدری کیلئے ہم ایک ہیں : وزیراعظم

Nawaz Sharif and Xi Jinping

Nawaz Sharif and Xi Jinping

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کی بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ اور چینی وزیراعظم لی کی چیانگ سے علیحدہ علیحدہ ملاقات، چینی صدر سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا حکومت اقتصادی راہداری پر عملدرآمد کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

توانائی اوربنیادی ڈھانچے کے منصوبوں پر نمایاں پیش رفت ہوئی،سی پیک ون بیلٹ ون روڈ بصیرت افروز اقدام کا اہم ترین جزو ہے،سی پیک کو عملی شکل دینے میں آپ کےعزم کے معترف ہیں، ملاقات میں چاروں صوبوں کے وزراء اعلی اور وفاقی وزراء بھی شریک تھے۔

قبل ازیں وزیراعظم نوازشریف اور چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ کے درمیان بھی ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر گفتگو کی گئی، اقتصادی راہداری منصوبوں سے متعلق پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا پاکستان سی پیک کی تکمیل کیلئے پر عزم ہے۔

اقتصادی راہداری کیلئے ہم سب ایک ہیں، سی پیک کے ترجیحی منصوبوں کی جلد تکمیل چاہتے ہیں۔

چین مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے،ہر مشکل وقت میں چین نے پاکستان کا ساتھ دیا،انہوں نے کہا پاکستان، چین کی دوستی کو اہم ترین سمجھتا ہے، ہم بیلٹ اینڈ روڈ فورم کی مکمل حمایت کرتے ہیں، دنیا کے اہم رہنماؤں کی فورم میں شرکت خوش آئند ہے۔