پاکستان دنیا کی تیزی سے ترقی کرنیوالی 10 معیشتوں میں شامل

Dollar

Dollar

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان اور کینیڈا کے درمیان گزشتہ سال باہمی تجارت 1.44 ارب ڈالر رہی تھی جس میں اضافہ کے وسیع امکانات موجود ہیں۔پاکستانی معیشت تیزی سے ترقی کرتی ہوئی دنیا کی دس بڑی معیشتوں میں شامل ہے۔

کینیڈا کے بین الاقوامی تجارت کے وزیر فرانکوز فلپ نے کینیڈا میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر طارق عظیم کو لکھے گئے ایک خط میں کہا ہے کہ کاروباری سہولیات کے حوالے سے 2017ء کے تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق پاکستان کی معیشت تیزی سے ترقی کرنے والی دنیا کی 10 معیشتوں میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی کامیاب اور دانشمندانہ اقتصادی پالیسیوں اور اصلاحات کے باعث اقتصادی شعبہ میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں،تجارت میں اضافہ سے شہریوں کی سہولیات میں مزید اضافہ یقینی بنایا جا سکتا ہے۔