مقبوضہ کشمیر: مختلف واقعات میں بھارتی فوجی سمیت دو پولیس اہلکار ہلاک

Indain Army

Indain Army

سری نگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں مختلف واقعات میں ایک بھارتی فوج اور دو پولیس اہلکار مارے گئے۔

پہلا حملہ سری نگر کے زادی بل علاقے میں پولیس اسٹیشن کے قریب ہوا ہے جس میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ حملہ آور فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تینگ پورہ علاقے میں ہونے والے دوسرے حملے میں ایک بھارتی فوجی مارا گیا ہے۔ پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شورع کر دیا ہے۔