جھنگ کی خبریں 7/9/2015

Encroachments Operation

Encroachments Operation

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈی سی او جھنگ نادر چٹھہ کی ہدایت پر ضلع جھنگ میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن زور و شور سے جاری ہے ٹی ایم اے جھنگ کا عملہ ٹی ایم او اسد شاہ،عارف ،رانارشید سینٹری انسپکٹر،چوہدری ساجد کی سر براہی میں دن رات شہر بھرسے نا جائز تجاوزات کے خاتمے کے لیے پوری تن دہی اور لگن سے سر کرداں ہیں اور اب تک شہر بھر سے 80فیصد تجاوزات کا خاتمہ کیا جا چکا ہے تجاوزات کے خلاف یہ آپریشن تا حال جاری ہے اور کسی قسم کی سیاسی مداخلت یا کوئی دبائو خاطر میں نہیں لایا جا رہا عوامی حلقوں نے اس آپریشن کی بھر پور حمایت کی ہے اور اسے سراہنے کے ساتھ ساتھ یہ مطالبہ کیا ہے کہ جھنگ ایوب چوک پر قائم نا جائز بس اسٹینڈز کے خلاف بھی مکمل کاروائی عمل میں لائی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) مدارس دینیہ وطن عزیز کی نظریاتی سرحدات کے محافظ ہیں موجودہ حا لات میں جمعیت علماء اسلام قوم کی صحیح رہنمائی کا فریضہ سر انجام دے رہی ہے پاکستان اور اسلام کے تحفظ کے لئے دینی مدارس اور علماء کا کردار مثالی ہے ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام ضلع جھنگ کے ترجمان عبدالرحمن عزیز نے میڈیا میں جاری اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بھارت نے اگر جارہیت کا ارتکاب کیا تو مدارس کے لاکھوں طلباء و علماء اپنی فوج کے شانہ بشانہ وطن عزیز کے دفاع کے لئے میدان عمل میں ہوں گے دینی مدارس کا تعلق قرقہ واریت اور دہشت گردی سے جوڑ نے والے ہی اس ملک کے اصل دشمن ہیں ۔ قیام پاکستان کے لئے انہی مدارس سے تعلق رکھنے والے ہزاروں علماء نے اپنی جا نوں کے نذرانے پیش کئے تھے ۔ جولوگ آج مدارس پر بے جا تنقید کر رہے ہیں وہ اپنے ابائو اجداد کی تاریخ پر بھی نظر ڈالیں کہ ان کا قیام پاکستان میں کتناکردار تھا اورکتنی قربانیاں تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک علماء کی قربانیوں سے معرض وجود میں آیا ہے جب بھی اس ملک پر مشکل وقت آئے گا ا س ملک کا دفاع بھی علماء ہی اپنے اکابر کے نقش قدم پر چلتے ہو ئے کریں گے۔