جھنگ کی خبریں 19/2/2017

jhang

jhang

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ بیت المال کمیٹی جھنگ کی جانب سے سرکاری کالجز اور یونیورسٹیز کے مستحق طلباء و طالبات میں تین لاکھ اکیانوے ہزار روپے کے 31 امدادی چیک تقسیم کیے گئے چیک تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں ہوا تقریب کی مہمان خصوصی سابقہ ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری راشدہ یعقوب شیخ تھیں تقریب کی صدارت ڈسٹرکٹ بیت المال کمیٹی کے چیئرمین ریاض حسین عشرت بھٹی نے کی ان کے علاوہ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل،قمر عباس زیدی،چیئرمین سکروٹنی کمیٹی بیت المال عطاء اللہ خان بلوچ، چوہدری سلطان محمود اور اورکونسلرز و ممبران بیت المال کمیٹی نے شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راشدہ یعقوب شیخ ،چیئرمین بیت المال ضلع جھنگ ریاض حسین عشرت،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل نے کہا کہ جھنگ کے غریب طلباء و طالبات ،بیوگان، معذور، اور بچیوں کے جہیز کی امداد بیت المال کمیٹی جھنگ کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے امداد کرتے وقت میرٹ کو ہمیشہ ملحوظ خاطر رکھا جاتا ہے اور مستحق تک اس کا حق پہنچایا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے بے حد مشکور ہیں کہ انہوں نے بیت المال کمیٹیوں کے ذریعے شفاف انداز میں غریبوں ،مسکینوں،ناداروں اور مستحقین میں مالی امداد کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں تقریب کے آخر میں طلباء و طالبات میں امدادی رقوم کے چیک تقسیم کیے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ(تحصیل رپورٹر) چیئرمین یونین کونسل 16مہر محمد حسین نول کے والد محترم جوکہ انتقال کر گئے۔مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی/دعائے مغفر ت رہائش گاہ چیئرمین یوسی 16محمد حسین نول کوٹ سائی سنگھ میں کی گئی جس میں چیئرمین ضلع کونسل نواب بابر علی خان،وائس چیئرمین اقبال جبوآنہ ،سید محمد عباس،ایم این ایز شیخ محمد اکرم،غلام بی بی بھروانہ،ایم پی ایز ثقلین انور سپرا،مہر خالد محمود سرگانہ،مولانا مسرور نواز ،سابق ایم پی اے شیخ محمد یعقوب،سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب مہر محمد اسلم بھروانہ،تحصیل ناظم ڈیرہ اسماعیل خان کیپٹن(ر)عمر امین گنڈا پور،پی ٹی آئی رہنما سردار زادہ قائم رضا شاہ رجوعہ سادات،مولانا محمد احمد لدھیانوی سربراہ اہلسنت والجماعت،صدر پریس کلب لیاقت علی انجم،سیکرٹری پریس کلب خرم سعید سمیت وکلائ،صحافیوں،مختلف وارڈز کے کونسلرز،یونین کونسلز چیئرمین و کونسلرز،مختلف سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے سربراہان ،ملازمین، معززین شہر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔