جہلم جنرل کرائم میٹینگ کا انعقاد DPO آفس جہلم میں کیا گیا

Sarai Alamgir

Sarai Alamgir

سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا سے) جہلم جنرل کرائم میٹینگ کا انعقاد DPO آفس جہلم میں کیا گیا جس کی صدارت جناب عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کی جس میں ایس پی انوسٹی گیشن،اے ایس پی،ایس ڈی پی او صاحبان،ایس ایچ او صاحبان،انچارج چوکیات،انچارج ایچ ائی یو سٹاف ضلع ہذا نے شرکت کی۔میٹینگ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔

جناب ڈی پی اوصاحب نے حصوصی طور پر ائی جی صاحب کی میٹینگ کے حوالے سے افسران کو بریف کیا عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تفتیشی افسران اپنی مثلاجات کو ہر وقت مکمل رکھے اور ایس ایچ اوز اپنی ڈیوٹی کو بہتر طریقہ سے انجام دے اور لوگوں کو انصاف مہیاء کرئے۔میں کافی دنوں سے نوٹ کر رہا ہوں کہ لوگوں کو تھانہ کی سطح پر انصاف نہ ملنے کی بنا پر دفتروں کا چکر لگا رہے ہے۔ لوگوں کو تھانہ میں ہی انصاف فراہم کیا جائے۔ اور تفتیشی افسران فرانٹ ڈیکس میں چلان کی تکمیل کروائیں اور کسی قسم کا کوئی دباؤ قبول نہ کریں اور نہ ہی کسی سے زیادتی کریں۔ چوری کی ورداتوں کے سدباب کے لیے ایس ایچ اوز اپنے علاقہ میں گشت کا نظام موثر بنائیں۔

۔تھانہ جات میں لوگوں کے بھٹنے کی جگہ بہتر بنائی جائے اور پینے کے لیے ٹھنڈے پانی کا بندوبست کریں۔ مقدمات میں انصاف کو مقدم رکھے 04اگست کو یوم شہدا منایا جا رہا ہے۔ایس ایچ اوز صاحبان اپنے علاقہ کے تما م شہداء کی قبروں پر حاضری دیں۔ایس ایچ اوز و تفتیشی افسران کو ہدایت کی کہ وہ مجرمان اشتہاری کی جائیداد قرقی کا بندوبست کریں۔اور منشیات فرشوں کو گرفتار کریں۔