کوٹلہ ارب علی خان کی خبریں 12/3/2016

Derakotla

Derakotla

کوٹلہ ارب علی خان (پریس ریلیز) ڈیرہ چوہدری عبدالمالک پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایم این اے چوہدری عابد رضا کا کہنا تھا کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے اور آئندبرسوں کے دوران حلقہ این اے 107کی تمام یونین کونسلز کی تمام دیہی و شہری آبادی کو پینے کا صاف پانی مہیا ہوگا۔ دور آمریت میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹس کے نام پر عوام سے دھوکہ کیا گیا اور اربوں روپے کی لوٹ کھسوٹ کی گئی جبکہ پنجاب حکومت کے دیگر منصوبوں کی طرح صاف پانی پراجیکٹ بھی شفافیت اوراعلی معیار کی مثال ہوگا اور عوام کو پینے کے صاف پانی کا حق دیا جائے گا۔اس موقع پر ان کے ساتھ نیوٹریشن سپروائزر چوہدری شفقات عدالت اور موجز فاونڈیشن کے ممبران بھی موجود تھے۔چوہدری عابد رضا نے حلقہ این اے 107 کی یونین کونسلز کے تمام چیئرمینوں کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پینے کے صاف پانی تک رسائی شہریوں کا بنیادی حق ہے اور پنجاب حکومت صاف پانی پراجیکٹ کے ذریعے یہ حق شہریوں کو دے گی۔ انہوں نے کہا کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی عوام کو معیاری اور صحت بخش سہولتوں کی جانب اہم اقدام ہے اور اس منصوبے کی تکمیل سے گندے پانی سے جنم لینے والی بیماریوں کا خاتمہ ہوگا۔انہوںنے کہا کہ صاف پانی پراجیکٹ انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے لہٰذا اس منصوبے پر پیشہ وارانہ انداز میں کام کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خان (پریس ریلیز) صاف پانی پراجیکٹ موجز فاونڈیشن کے ممبران کا ڈیرہ چوہدری عبدالمالک کوٹلہ ارب علی خان کا دورہ۔ایم این اے چوہدری عابد رضا سے خصوصی ملاقات اور صاف پانی پراجیکٹ کے بارے میں چوہدری عابدرضا کوتفصیلی بریفنگ دی ۔اس موقع پر ان کے ساتھ نیوٹریشن سپروائزر چوہدری شفقات عدالت بھی موجود تھے۔ پنجاب صاف پانی پراجیکٹ کے تحت حلقہ این اے 107کی تحصیل کھاریاں اور سرائے عالمگیرکے تمام موضعات میں پینے کا صاف پانی مہیا کیا جائے گا صاف پانی پراجیکٹ کی فزیبلٹی کیلئے ڈیرہ چوہدری عبدالمالک کوٹلہ ارب علی خان پر تحصیل کھاریاں کی 22کونسلز کے چئیرمین کا آج اجلاس بھی طلب کیا گیا تھا جس میں موجز فاونڈیشن کے ممبران نے تحصیل کھاریاںمیں صاف پانی پراجیکٹ کی فراہمی کے بارے میں تمام چیئرمین یونین کونسلز کو بریفنگ دی۔ اور تمام یونین کونسلز کے موضعات میں پانی فراہم کرنے کا لائحہ عملبنایا گیا۔ڈیرہ کوٹلہ پر ہونے والے اجلاس میں شرکت کرنیوالوں میں چیئرمین لالہ افضل، چئیرمین ڈاکٹر عباس گلیانہ،چئیرمین سہراب خان، چئیرمین ملک اقبال، چئیرمین محسن لنگڑیال،چیئرمین راجہ شبیر قیصر، چئیرمین ملک آصف، چئیرمین پروفیسر انور نسیم، چئیرمین ملک اکرم ڈھل، چیئرمین اشفاق الحسن مرالہ، چئیرمین افتخار حیدرشامل تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خان (پریس ریلیز) ڈینگی سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر کو اپنانا چاہئے۔چوہدری شفقات عدالت ۔گھروں میں مچھر مار سپرے اور صبح و شام کے وقت جسم کو ڈھانپاجائے نیوٹریشن سپروائزر چوہدری شفقات عدالت نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یونین کونسل کوٹلہ ارب علی خاں میں ڈینگی سے بچائو کے لئے مختلف سطحوں پر حفاظتی اقداما ت کئے جار ہے ہیں۔محکمہ موسمیا ت کی رپورٹس کے پیش نظر زیادہ بارشوں کی وجہ سے ڈینگی لاروا کی افزائش زیادہ ہونے کا خطرہ ہے جس سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر ہی واحد حل ہے۔ احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے ڈینگی جیسے خطرناک مچھر سے بچا جا سکتا ہے۔خواتین گھروں میں پانی کی ٹینکی،روم کولر، اے سی اور فریج وغیرہ کے نیچے اور چھتوں پر پانی جمع نہ ہونے دیں۔ گھروں میں مچھر مار سپرے کروانے جبکہ صبح اور شام کے وقت جسم کو ڈھانپا جائے۔ محکمہ صحت کی ہیلتھ ورکرز گھر گھر جا کر ڈینگی آگاہی دے رہی ہیں۔ گھروں میں پوسڑز تقسیم کئے جارہے ہیں۔سینٹری پٹرول ٹیمیں پانی کے جوہڑوں اور چیزوں کو چیک کریں گی جہاں لاروا پائے جانے کا امکان پیداوہاں فوری طور پر اقدامات کیئے جائیںگے۔ اللہ کے فضل وکرم سے یونین کونسل کوٹلہ ارب علی خاں ڈینگی سے مکمل طورپر پاک ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خاں(چوہدری فیصل گجر+مہر جلال شائق )10لاکھ روپے ڈکیتی کا ڈراپ سین ،چند روز قبل سمرالہ چوک کے قریب ہونے والی ڈکیتی میںکوٹلہ ارب علی خاں کی مقامی کرنسی ایکسچینج کا منیجر ”انوار الحق علوی ”ملزم نکلا۔ پولیس تھانہ ککرالی کے ایس ایچ او امیر عباس چدھڑاور انکی ٹیم نے 10لاکھ روپے ڈکیتی کے معاملہ کی تفتیش شروع کی تو کوٹلہ ارب علی خاں کی مقامی کرنسی کے منیجر انوار الحق علوی نے اپنے ساتھ ہونے والی ڈکیتی کاڈرامہ رچایا ،اور 15پر کال بھی کی کہ مجھے موٹر سائیکل سواروں نے لوٹ لیا ہے اوروہ خود فرار ہو گئے ہیں،پولیس تھانہ ککرالی نے ابتدائی بیان کہ بعد جب اپنی تفتیش کا دائر کار وسیع کیا اور اس وقوعہ کی معلومات کیلئے اس جگہ کا معائنہ کیا جہاں وقوعہ شو کیا گیا ،قریبی رہائشی لوگوں سے بھی وقوعہ کے بارے پوچھا گیا تو انہوں نے صاف انکار کیا ،جب پولیس تھانہ ککرالی نے کرنسی ایکچینج کے منیجر انوار الحق علوی کی تفتیش کی تو اس نے سچ اگل دیا اور کہا کہ میں نے اپنی ذاتی ضروریات کیلئے ایسا ڈرامہ کیا تھا ،پولیس تھانہ ککرالی نے ملزم کو گرفتار کر لیا اور محمد طاہر ولد مشتاق علی کی رپورٹ نامزد ملزم انوار الحق علوی کے خلاف مقدمہ نمبر81/16زیر دفعہ 408ت پ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خاں (چوہدری فیصل گجر+زاہد اقبال زیدی )نیوٹریشن سپروائزر چوہدری شفقات عدالت نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یونین کونسل کوٹلہ ارب علی خاں میں ڈینگی سے بچائو کے لئے مختلف سطحوں پر حفاظتی اقداما ت کئے جار ہے ہیں۔محکمہ موسمیا ت کی رپورٹس کے پیش نظر زیادہ بارشوں کی وجہ سے ڈینگی لاروا کی افزائش زیادہ ہونے کا خطرہ ہے جس سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر ہی واحد حل ہے۔ احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے ڈینگی جیسے خطرناک مچھر سے بچا جا سکتا ہے۔خواتین گھروں میں پانی کی ٹینکی،روم کولر، اے سی اور فریج وغیرہ کے نیچے اور چھتوں پر پانی جمع نہ ہونے دیں۔ گھروں میں مچھر مار سپرے کروانے جبکہ صبح اور شام کے وقت جسم کو ڈھانپا جائے۔محکمہ صحت کی ہیلتھ ورکرز گھر گھر جا کر ڈینگی آگاہی دے رہی ہیں۔ گھروں میں پوسڑز تقسیم کئے جارہے ہیں۔سینٹری پٹرول ٹیمیں پانی کے جوہڑوں اور چیزوں کو چیک کریں گی جہاں لاروا پائے جانے کا امکان پیداوہاں فوری طور پر اقدامات کیئے جائیںگے۔ اللہ کے فضل وکرم سے یونین کونسل کوٹلہ ارب علی خاں ڈینگی سے مکمل طورپر پاک ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خاں (چوہدری فیصل گجر) ایفا سکول سسٹم(EFA) صبور میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقادکیا گیا تقریب کاباقاعدہ آغاز تلاو ت قرآن مجید سے کیا گیا ،تلاوت کلام پاک کی سعادت حافظ علی حسن نے حاصل کی جبکہ ہدیہ نعت محمد ابوبکر نے پیش کیا ۔سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں سابق ایم پی اے عامر عثمان عادل،زاہد اقبال زیدی سدھ،چوہدری احتشا م الحق چڑیاولہ، حافظ محمد عارف شاہد چڑیاولہ نے خصوصی شرکت کی ، ایفا سکول سسٹم کی انتظامیہ نے معزز مہمانوں کا شاندار استقبال کیا ،تقریب میں شرکت کرنیوالوں میں سابق صدر پریس کلب کوٹلہ چوہدری فیصل گجر، ٹھیکیدار مرزا محمد یونس ،چوہدری تنویر حیدر،اللہ دتہ، محمد عباس،علی رضا ، ملک بشیر احمد،ملک ظفر اقبال،ملک محمد سلیم، محمد عباس سمیت دیگر نے شرکت کی ۔منتظم اعلیٰ ایفا سکول سسٹم قاری بشارت ضیا کی قیادت میں ادارہ سالانہ رزلٹ بہترین دے رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خان(چوہدری فیصل گجر) ایفا سکول سسٹم صبورکی اینول ڈے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈی قاری بشارت حسین ضیاء نے کہا کہ ایفا سکول سسٹم جیسے ادارے کی اس علاقہ میں اشد ضرورت تھی جس کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے صبور جیسے علاقے میں ایفا سکول قائم کرکے کسی پر احسان نہیں کیا ہے ایفا سکول سسٹم ،پنجاب کالجز،الائیڈ سکول سسٹم و دنیا گروپ کا ذیلی ادارہ ہے آپ مائوں ،بہنوں کی دعا اور تعاون سے انشاء اللہ ہم بہتری کی طرف جا رہے ہیں ہماری کامیابی آپ لوگوں کے تعاون کی وجہ سے ہے ۔ایفا سکول سسٹم کامقصد تعلیم فار آل یعنی تعلیم سب کے لئے پنجاب گروپ آف کالجز کا تعلیم دوستی کا اہم منصوبہ ہے ہم اس منصوبے پر عمل پیرا ہیں اور انشاء اللہ علاقہ کی عوام کو لاہور جیسے بڑے شہرجیسی تعلیمی سہولت کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات ہیں۔