کابل: افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس دفتر کے قریب خود کش دھماکا، 6 افراد ہلاک

Kabul Suicide Blast

Kabul Suicide Blast

کابل (جیوڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں انٹیلی جنس ادارے این ڈی ایس کے دفتر کے قریب خود کش دھماکا میں 3 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔

حکام کے مطابق خود کش حملہ آور پیدل ہی دفتر پہنچا اور دفتر کے مین گیٹ پر خود کو اڑا دیا۔ حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، زخمی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

گزشتہ ہفتے شدت پسند تنظیم داعش نے تربیتی ادارے پر حملہ کیا تھا، جسے سکیورٹی اداروں نے ناکام بنا دیا تھا۔