کابل: مسجد کے قریب خود کش دھماکا، سات افراد جاں بحق

Kabul Suicide Blast

Kabul Suicide Blast

کابل (جیوڈیسک) افغان دارالحکومت کابل میں مسجد کے قریب ہونے والے خود کش دھماکے میں سات افراد جاں بحق ہو گئے۔

افغان میڈیا کے مطابق دھماکے میں ایک سیاسی پارٹی کے عہدیداروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی جو اپنے سابق رہنما عبدالعلی مزاری کی برسی منانے کے لیے جمع ہوئے تھے۔

علی مزاری 1995ء میں طالبان کے ساتھ لڑائی میں مارے گئے تھے۔ دھماکے میں بائیس افراد زخمی ہوئے، ابھی تک کسی نے دھماکے کی ذ٘مہ داری قبول نہیں کی ہے۔