قمبر : دیرینہ تنازع پر فائرنگ سے 2 بھائی قتل

Kambaraly Firing

Kambaraly Firing

قمبر(جیوڈیسک) قمبر میں دیرینہ تنازعے پر فائرنگ سے دو بھائیوں کو قتل کر دیا گیا۔ مستوئی پھاٹک کے قریب نا معلوم کار سواروں نے 20 سالہ یونس اور 18 سالہ نوید احمد پر فائرنگ کر دی۔

ونوں بھائیوں کو زخمی حالت میں لاڑکانہ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں، پولیس نے تاحال مقدمہ درج نہیں کیا۔