لاہور، مکان کی چھت گرنے سے ایک مزدور جاں بحق، دوسرا زخمی

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقہ گرین ٹاون میں مکان کی چھت گرنے سے ایک مزدور جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا۔ گرین ٹاون کے علاقہ میں واقع زیر تعمیر مکان کا لینٹر کھولا جا رہا تھا کہ وہ گر گیا جس سے دو مزدور حنیف اور سلامت ملبہ تلے دب گئے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقعہ پر پہنچ گئیں جنہوں نے افراد کو ملبہ سے نکال لیا۔ ملبہ تلے دب کر حنیف موقع پر ہی دم توڑ گیا اور سلامت کو زخمی حالت میں جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔