کراچی کے علاقے منگھوپیر میں رینجرز کی کارروائی ، 3 دہشت گرد ہلاک

Manghupir

Manghupir

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے منگھو پیر میں مقابلے میں تین دہشت گرد ہلاک ، سچل سے کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد گرفتار ، سولجر بازار عزیربلوچ اور بابا لاڈلا گروپوں کے درمیان مسلح تصادم سے گونج اٹھا ، پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن کیا تاہم ملزمان فرار ہو گئے ۔

کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سچل کے علاقے سے 2 دہشت گرد گرفتار کر لئے جن کے قبضے سےدو کلاشنکوف بھی برآمد ہوئیں ۔ ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق دہشت گرد شہر میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ۔

دوسری طرف لیاری کلاکوٹ میں پولیس نے مقابلے کے بعد گینگ وار کارندے عقیل وچھانی کو زخمی حالت میں پکڑ لیا ، محمود آباد پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن کر کے 10 ملزمان گرفتار کئے ۔

ترجمان رینجرز کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹ، 5 کلو دھماکا خیز مواد،بال بیرنگ ،ڈیٹونیٹر اور اسلحہ برآمد ہوا ۔ ہلاک دہشتگرد پولیس اور رینجرز پر خودکش دھماکوں سمیت دیگر وارداتوں میں بھی ملوث ہیں ۔