کراچی: حساس ادارے کی کارروائی، القاعدہ سے تعلق رکھنے والے 2 دہشتگرد گرفتار

Terrorist Arrested

Terrorist Arrested

کراچی (جیوڈیسک) کورنگی اور لانڈھی میں حساس ادارے نے چھاپہ مار کر 2 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کا تعلق القاعدہ برصغیر سے ہے۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے دونوں دہشتگرد لشکر جھنگوی کے لیے بھی کام کرتے تھے۔ دہشتگردوں کو پہلے سے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر پکڑا گیا ہے۔

دونوں دہشتگرد 10 سے زائد پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔ گروپ کے مزید دہشتگردوں کی تلاش کی جاری ہے۔