کراچی کی خبریں 3/7/2017

Javed Iqbal

Javed Iqbal

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان اور سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم کی کراچی کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج معروف ٹی وی اسپورٹس جرنلسٹ جاوید اقبال کی عیادت، جاوید اقبال گزشتہ روز اسٹریٹ کرائم کے دوران مزاحمت پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے شدید ذخمی ہوگئے تھے ۔ عیادت کے موقع پر معین کان کے ہمراہ ہاکی کمنٹیٹر اور سینئرصحافی ریاض الدین ، اسپورٹس آرگنائزر ز غلام محمدخان اور امیر اکرم خان بھی موجود تھے ۔معین خان نے خیریت دریافت کی جاوید اقبال کی جلدصحتیابی کی دعاکی ۔ اس موقع پر معروف اسپورٹس آگنائزر غلام محمدخان نے گورنرسندھ زبیراحمد،وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ ، وزیر کھیل سردار محمدبخش مہر ، وزیراطلاعات سید ناصر حسین شاہ ،سیکریٹری اسپورٹس محمدسلیم رضا ، ڈائر یکٹر انفارمیشن سمیع الدین صدیقی سے جاوید اقبال کی اعانت کی اپیل کی ہے ۔ اسپورٹس آرگنائزر ز نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے ساتھ کھلاڑیوں اور اسپورٹس جرنلسٹ سمیت تماصحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے ٹھوس اقد امات کئے جائیں
PRO
اسپورٹس نیشنل بینک آف پاکستان
03003541517
03082220321
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان نیشنل بینک کے اسپورٹس کنسلٹنٹ غلام محمدخان ،سینئر صحافی ریاض الدین،امیر اکرم خان کا ٹی وی جر نلسٹ جاوید اقبال کی عیادت کرتے ہوئے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نیشنل بینک کے صدر سعیداحمدکی 6 ریڈاسنوکر چیمپئین سجاد احمدکو مبارکباد

کر اچی ( اسٹاف رپورٹر ) نیشنل بینک کے صدر سعید احمد نے 6 ریڈ عالمی اسنوکر چیمپیئن شپ کے چیمپئن سجاد احمد جن کا تعلق نیشنل بینک سے ہے انکو شاندار فتح پر دلی مبارکباد دی ہے ایک بیان میں سعید احمدنے کہا کہ سجاد احمدجوکہ ایک ہونہار کھلاڑی ہیں اور دو ماہ قبل ان کی شریک حیات کا انتقال بھی ہوا تھا لیکن اس سانحہ کے باوجود انہوں نے پاکستان کے خاطر اس چیمپئن شپ میں حصہ لیا اور اس چیمپئن شپ میں فتح حاصل کی جس پر نیشنل بینک سمیت پورا ملک خوش ہے انہوں نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس کے سر براہ اویس اسد خان کو ہد ایت کی کہ جب سجاد احمدوطن واپس پہنچے تو اس میری ملاقات کرائی جائے درین اثنا اویس اسد خان ، غلام محمدخان، عظمت اللہ خان ، قمر علی قریشی ، انور فاروقی زاہد شہاب ، نجیب عذیز ، علیم خان موسی ، ارشد حسین ، ابوزر امرائو ، سعید آزاد ، محمدجاوید اور دیگر نے بھی محمدسجا د کو اس شاندار فتح پر دلی مبارک باد دی ہے

PRO
اسپورٹس نیشنل بینک آف پاکستان
03003541517
03082220321