کراچی : نرسوں کا مطالبات کے حق میں احتجاج دوسرے دن بھی جاری

Nurses Protest

Nurses Protest

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں نرسوں نے اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے دوسرے دن بھی احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا۔

احتجاج میں شریک نرسوں کا کہنا تھا کہ ان کی تنخواہیں اور الائونسز انتہائی کم ہیں لہذا ان کو فوری طور پر پنجاب کے برابر تنخواہیں اور الائونسز دیئے جائیں۔

نرسوں نے اپنے مطالبات کے حق میں زور دار نعرے بازی بھی کی۔

مظاہرے میں شریک نرسوں سے چند حکومتی ترجمانوں اور سماجی تنظیموں کے کارکنوں نے مذاکرات کی کوشش کی لیکن ان کا کہنا تھا کہ وہ مذاکرات صرف سیکرٹری صحت سے ہی کریں گے۔