کراچی امن اسپورٹس فیسٹیول سائیکل ریس کا آغاز کل کمشنر کراچی آفس سے ہو گا

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام محکمہ کھیل حکومت سندھ کے تعاون سے کراچی امن اسپورٹس فیسٹیول سائیکل ریس 28 اگست 2016ء بروز اتوار صبح 9بجے کمشنر آفس کراچی سے آغاز ہوگا۔

ریس کا افتتاح نیشنل بنک آف پاکستان اسپورٹس ڈویژن کے سربراہ اویس اسد خان کرینگے ۔ریس کے چیف آرگنائزر حاجی غلام محمد خان نے کہا ہے کہ سائیکل ریس کراچی کی مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا ریلوے اسٹیڈیم آئی آئی چندریگر روڈ پر اختتام پذیر ہوگا۔

سائیکل ریس میں شہر کی 6ڈسٹرکٹس کے 75سے زائد سائیکلسٹ حصہ لیں گے حاجی غلام محمد خان نے سائیکل ریس کے انعقاد کے حوالے سے تعاون کی یقین دہانی پر ٹریفک پولیس اور ایدھی فائونڈیشن سے اظہار تشکر کیا ہے۔