کراچی میں خاتون نے مبینہ آشنا کی مدد سے اپنے شوہر کو قتل کردیا

Woman Arrest

Woman Arrest

کراچی (جیوڈیسک) نیو کراچی پولیس نے شوہر کو قتل کرنے والی بیوی کو گرفتار کرلیا جب کہ ملزمہ نے دوران تفتیش اعتراف جرم بھی کرلیا۔

کراچی کے علاقے نیوکراچی میں شوہر کو اپنے مبینہ آشنا کی مدد سے قتل کرنے والی خاتون عظمیٰ بیگم کو گرفتار کرلیا جس نے دوران تفتیش اپنے شوہر کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کرلیا۔

ایس پی نیو کراچی کے مطابق مقتول محمد سلیم کی عظمیٰ بیگم سے 3 سال قبل تیسری شادی ہوئی تھی لیکن دونوں کے درمیان جھگڑا رہتا تھا تاہم ملزمہ نے اپنے مبینہ آشنا زاہد کے ساتھ مل کر شوہر کو سر میں ہتھوڑوں کے وار کر کے قتل کیا۔