کرینہ کپور نے محدود عرصے کے لیے فلموں سے دوری اختیار کر لی

Karina Kapoor

Karina Kapoor

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور جو شادی کے بعد مسلسل فلموں میں مصروف رہی ہیں مگر بیٹے کی پیدائش کے ساتھ ہی فلمی دنیا سے دور ہوتی نظر آرہی ہیں۔

اب کرینہ کپور نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مارچ 2018 تک نئی فلمیں سائن نہیں کرینگی کیونکہ وہ اپنے بیٹے تیمور کو وقت دینا چاہتی ہیں۔

واضح رہے کہ کرینہ کپور ان دنوں اپنی فلم ’’ویرے دی ویڈنگ‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو انہوں نے اپنے بیٹے کی پیدائش سے قبل سائن کی تھی۔

کرینہ کپور کی جانب سے نئی فلموں کیلئے رابطہ کرنے والے فلمسازوں کو جواب دیا جا رہا ہے کہ وہ یا تو کسی اور اداکارہ کو اپنی فلم میں شامل کریں یا پھر مارچ 2018 تک انتظار کریں ۔