قیصری حملہ: حکومتی ارکان کی شدید مذمت

Numan Kurtulmus

Numan Kurtulmus

ترکی (جیوڈیسک) نائب وزیر اعظم نعمان قورتولموش نے قیصری حملے میں شہید ہونے والوں کے لیے مغفرت کی دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایک قوم ہیں اور یہ ثابت کرنا ہوگا کہ ہم دہشت گردی کے آگے گھٹنے نہیں ٹیکیں گے۔

نائب وزیر اعظم نور الدین جانیکلی نے بھی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے قومی اتحاد کی اہمیت اجاگر کی۔

وزیر داخلہ سلیمان سوئیلو نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت کا عزم ہے کہ ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کر کے ہی دم لیا جائے گا۔

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں اس واقعے کی مذمت کرتےہوئے کہا کہ ایک نہ ایک دن یہ دہشت گرد اپنی کھودی اس کھائی میں گر جائیں گے۔

ترک مسلح افواج کے سربراہ جنرل خلوصی آکار نے بھی اس عزم کا اعادہ کیا کہ ترک فوج ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کےلیے تیار ہے اور ہم ملک سے دہشت گردوں کا صفایا کرنے کا ہدف رکھتے ہیں۔

جمہوری عوام پارٹی کے رہنما کمال قلیچ دار اولو نے بھی کہا کہ اگرہم اس متحد ہو کر اس لعنت سے چھٹکارا حاصل کرنے کی کوشش کریں تو یہ ممکن ہوگا۔ ہماری یہ کوشش ہونی چاہیئے کہ اتحاد بین العوام کے جذبے کو دہشت گردوں کے ہاتھوں تر نوالہ نہ بننے دیا جائے۔