خیرپور ناتھن شاہ میں چیئرمین مشہودالحق گاڈہی کی زیر صدارت میونسپل کمیٹی کا اہم جلاس

K.N.Shah, Munciple Committee Ejlaas

K.N.Shah, Munciple Committee Ejlaas

خیرپور ناتھن شاہ (فیاض جعفری) خیرپور ناتھن شاہ میں چیئرمین مشہودالحق گاڈہی کی زیرصدارت میونسپل کمیٹی کاپہلا اجلاس ہوا۔اجلاس میں وائیس چےئرمین پسند علی جروار اور تمام کونسلرز سمیت میونسپل افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔اس موقعے پر میونسپل کمیٹی خیرپور ناتھن شاہ کے چےئرمین مشہودالحق گاڈہی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی خوبصورتی کو یقینی بنانے کے لیے تمام کونسلرز کو بغیر کسی فرق کے ساتھ لے کر چلیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہر یوں کو مسائل کے حل کے لیے دن رات جدوجہد جاری رہے گی اور وہ دن دور نہیں جس دن ہمارہ شہر خوبصورتی کی ایک نئی مثال رقم کرے گا۔اس موقعے پر میونسپل کمیٹی کے چےئرمین مشہودالحق گاڈہی نے میونسپل کے تمام ملازمین کو صبح 9بجے سے پہلے دفتر میں حاضر رہنے اور شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کی ہدایات جاری کیں۔

اس موقعے پر حزب اختلاف کونسلر رشید احمد شیخ نے بہی شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ایک ساتھ چلنے کا اعلان کیا۔اجلاس میں شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور شہید میر مرتضیٰ بھٹو کے ایثال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔اس موقعے پر اجلاس میں سی ایم او شاہ محمد نوناری، میونسپل انجینئر علی احمد سولنگی، عبدالحمید عباسی سمیت صحافیوں نے بہی شرکت کی۔