خوشاب : تیز رفتار بس الٹنے سے 3 افراد جاں بحق، 30 زخمی

Accident

Accident

خوشاب (جیوڈیسک) رات گئے ڈیرہ اسماعیل خان عرس سے واپس لاہور جانے والی زائرین کی کوچ خوشاب میں خونی جھیل کے قریب تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔ جس میں 3 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔ جنھیں ڈی ایچ کیو اسپتال جوہر آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔

زخمی افراد میں سے 5 کی حالت تشویشناک ہے۔ زائرین ڈیرہ اسماعیل خان میں عرس کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس آ رہے تھے۔

جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق لاہور سے ہے۔