خیبر ایجنسی: افغانستان سے دہشتگردوں کی فائرنگ، پوسٹ کمانڈر لیفٹینیٹ شہید

Arsalan Alam

Arsalan Alam

خیبر ایجنسی (جیوڈیسک) خیبر ایجنسی کے علاقے راجگال میں افغان علاقے سے دہشت گردوں نے پاکستانی پوسٹ پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں پوسٹ کمانڈر لیفٹینیٹ ارسلان عالم دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پوسٹ کمانڈر لیفٹینیٹ ارسلان عالم دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہو گئے۔

لیفٹینیٹ ارسلان عالم کی عمر 22 سال تھی، ارسلان عالم تین بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا اور نئی قائم ہونے والی پوسٹ پر کمانڈنگ آفیسر تعینات تھے۔