کوٹلہ میں ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ کا قیام حلقہ کی عوام کیلئے تحفہ ہے۔ چوہدری عابد رضا

Kotla Arab Ali Khan

Kotla Arab Ali Khan

کوٹلہ ارب علی خاں : کوٹلہ میں ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ کا قیام حلقہ کی عوام کیلئے تحفہ ہے۔چوہدری عابد رضا۔ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ کے انتظامی وفد کی ایم این اے چوہدری عابد رضا سے ملاقات۔اس موقع پر تمام یونین کونسلز کے چئیرمین صاحبان نے بھی شرکت کی۔

شرکت کرنے والوں میں چئیرمین چوہدری محمد علی تنویر، نیوٹریشن سپروائزر چوہدری شفقات عدالت، چیئرمین ملک اشفاق ڈوگہ، چئیرمین چوہدری انور عموآنہ ،چئیرمین ڈاکٹر عباس گلیانہ، چئیرمین ملک اقبال ملکہ،چئیرمین ملک آصف، چئیرمین ملک صفدر، چئیرمین محسن لنگڑیال،راجہ عابد ملاگرموجود تھے۔ چوہدری عابد رضا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہرچئیرمین اپنی یونین کونسلز کے تمام گائوں سے نوجوانوں کو اکٹھاکریں اور ان کو ووکیشنل ایجوکیشن کے حوالے سے بریف کریں۔ کیونکہ اب مستقبل ہنر مند افراد کا ہے۔

ہنر مند شخص معاشرے کیلئے بھی مفید ثابت ہوگا جو بھی آپ کو جاب کے حوالے سے کہے اس کو کہیں کہ آئیںہم آپ کو پہلے ہنرمند کریں۔مزید برآں وفد کے سربراہ نے ایم این اے چوہدری عابد رضا کو بریفینگ دیتے ہوئے کہا کہ ہر سٹوڈنٹ کو ماہانہ پانچ سو روپے وظیفہ،یونیفارم اور کتابیں بھی مہیا کی جائیں گی۔ شروع میں پانچ قسم کے کورسز شروع کیے جار ہے ہیں جوکہ بعد میں بڑھا دئیے جائیںگے۔ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ کوٹلہ میں دو شفٹو ں میں کورسز شروع کروا دئیے ہیں۔