مزدوروں کے بغیر کوئی ریاست ترقی نہیں کر سکتی، طالب حسین

Talib Hussain

Talib Hussain

لاہور (نمائندہ سرزمین) نیشنل پارٹی کے زیراہتمام گڑھی شاہولاہور میں ”عالمی یوم مزدوراں” کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں طالب حسین، لیاقت علی، مہر آزاد، صابر علی، ریاض علی بنگش سمیت تمام مقررین نے مزدوروں سے اظہاریکجہتی کااظہار کیا اور کہا کہ شگاگو کے مزدوروں کی طرح پاکستان کے مزدور، محنت کش طبقے کو اپنے حقوق کی جدوجہد کے لئے مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہو گا۔ اشرافیہ اور امراء نے ہردور میں مزدوروں کا استحصال کیا۔

انہیں اپنے مقاصد کے لئے استعمال کیا مگر جب چاہا انہیں معاشی مشکلات سے بھی دوچار کیا گیا۔نیشنل پارٹی مزدور طبقے کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔