لاہور، شہریوں کا لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاج، ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دی

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں شہریوں نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا اور ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دی۔ مغلپورہ پنج پیر کے علاقہ میں بجلی کا ٹرانسفار ہفتہ کی رات سے خراب ہے بجلی کی لوڈشیڈنگ اور لیسکو حکام کی غفلت کے خلاف عوام سڑکوں پر آ گئے۔ شہریوں نے روڈ بلاک کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ٹائر جلا کر ذمہ داروں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ گرمی کے موسم میں بجلی کا غائب ہونا معمول بن چکا ہے کئی کئی گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے جہاں گھریلو صارفین کا جینا عذاب ہوا ہے تو لیسکو حکام کی غیر ذمہ داری جلتی پر تیل کا کام کر رہی ہے جس عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے تاہم انتظامیہ کی یقین دھانی کے بعد مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہو گئے۔