لوئر کرم، گاڑی میں دھماکا ، ایک دہشت گرد ہلاک ، پانچ زخمی

Lower Kurram

Lower Kurram

کرم ایجنسی (جیوڈیسک) کرم ایجنسی کے علاقے ساتین میں بم دھماکے سے گاڑی تباہ ہو گئی، دھماکے میں گاڑی کا ڈرائیور ہلاک اور 5 افراد زخمی ہو گئے۔ اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ لوئر کرم ایجنسی سید عبد الغفور شاہ کے مطابق ایک گاڑی سینٹر ل کرم سے سدہ بازار کی طرف آرہی تھی کہ ساتین چیک پوسٹ کے قریب گاڑی میں نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا۔

جس سے گاڑی تباہ ہو گئی، گاڑی کا ڈرائیور موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ 5 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو سول اسپتال سدہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق کہا جا سکتا ہے کہ بم گاڑی میں پہلے سے موجود تھا۔