لاہور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 دہشت گرد گرفتار

Police

Police

لاہور (جیوڈیسک) سی ٹی ڈی نے گلشن راوی میں کارروائی کے دوران 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے لاہور کے علاقے گلشن راوی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کی شناخت عمر خیام اور نذیر احمد کے نام سے ہوئی جن کا تعلق کالعدم القاعدہ ازبکستان موومنٹ سے ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے جب کہ ان کے قبضے سے بارودی مواد اور ڈیٹونیٹر سمیت بارودی سرنگ بھی برآمد ہوئی ہے۔