لاہور: ہیروئن دبئی سمگل کرنے کی کوشش ناکام ، ملزم گرفتار

Lahore,

Lahore,

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ائیر پورٹ پر ہیروئن دبئی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ۔

اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق نجی ائیر لائن سے طاہر نامی شخص ہیروئن سمگلنگ کی کوشش کر رہا تھا جسے ناکام بنا دیا گیا ، اطلاع ملنے پر ملزم طاہر کی چیکنگ کی گئی اس کے دوران معلوم ہوا کہ اس نے پیٹ میں ہیروئن کے 50 کیپسول چھپا رکھے ہیں جو وہ دبئی سمگل کرنا چاہتا تھا ۔

ملزم نجی ائیرلائن سے دبئی جا رہا تھا ، اے این ایف نے کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا اور مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔