لاہور : خیبر میل کا پاور پلانٹ خراب، مسافروں کا شدید احتجاج

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) پشاور سے کراچی جانے والی خیبرمیل کا پاور پلانٹ خراب ہو گیا، ایئرکنڈیشنڈ بوگیوں کے مسافروں کیلئے گرمی ناقابل برداشت ہوئی تو لاہور ریلوے اسٹیشن پہنچ کر وہ سراپا احتجاج بن گئے، ریلوے حکام کو نیا پاور پلانٹ لگا کر حالات پر قابو پانا پڑا۔ ٹرین روانہ کر دی گئی۔

پشاور سے چلنے والی خیبرمیل لاہور ریلوے اسٹیشن پہنچی تو ایسی بوگیوں کے مسافروں نے باہر نکل کر احتجاج شروع کر دیا، ان کا کہنا تھا کہ شدید گرمی میں بوگیوں میں شدید حبس ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے سانس بھی دشوار ہو رہا ہے، مسافروں کے شدید احتجاج پر ریلوے حکام کو ٹرین کے ساتھ نیا پاور پلانٹ لگانا پڑا، اس کے بعد ٹرین روانہ کر دی گئی۔