لندن: ریلوے اسٹیشن پر ایک شخص کا چاقو سے حملہ، 3 افراد زخمی

Knife Attack

Knife Attack

لندن (جیوڈیسک) لندن کے زیر زمین ریلوے اسٹیشن میں چاقو کے وار سے لوگوں کو زخمی کرنے والے مشتبہ دہشتگرد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آور نعرے لگا رہا تھا کہ وہ یہ کارروائی ’’شام ‘‘کے نام پر کر رہا ہے۔

ایسٹ لندن کے لیٹن اسٹون انڈرگراؤنڈ ریلوے اسٹیشن میں لوگوں سے چاقو پر حملے کی واردات نے شہریوں کو دہشت ذدہ کردیاہے۔

پولیس نے ٹیزر کی مدد سے اس شخص کو نیچے گرایا اور چاقو چھین کرا سے گرفتار کر لیا۔ یہ واقعہ برطانیہ میں شام 7 بجے پیش آیا جب لوگ دفاتر سے گھروں کو لوٹتے ہیں۔حملے سے زخمی تینوں افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس نے واقعہ کو دہشتگردی قرار دیا ہے اور ملزم کوایسٹ لندن کے پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے تاہم حملہ آور کی شناخت فوری طور پر ظاہر نہیں کی گئی۔

فرانس اور امریکا کے بعد برطانیہ میں بھی دہشتگردی کاخدشہ ظاہر کیا جارہ اتھا اور لیٹن اسٹون ٹیوب اسٹیشن پر حملے کے بعد برطانیہ کی انسداد دہشتگردی کمانڈیونٹ کےسربراہ رچرڈوالٹن نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ الرٹ رہیں۔

چاقو سے حملے کی واردات کے بعد لیٹن اسٹون ٹیوب اسٹیشن بند کر دیا گیا جس کے سبب سینٹرل لائنزپرٹرینیں التوا کا شکار ہو گئی ہیں۔