ملیکہ شیراوت شوبز میں آنے سے قبل ایئر ہوسٹس تھیں

Mallika Sherawat

Mallika Sherawat

ممبئی (جیوڈیسک) ملیکہ شیراوت بالی ووڈ میں انٹری سے قبل انڈین ائیر لائن میں بطور ایئر ہوسٹس ملازمت کرتی تھیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ جوائن کرنے کے بعد ملیکہ شراوت نے اپنی شخصیت کے ساتھ اپنے نام کو بھی مکمل طور پر تبدیل کر لیا اور خود کو ایک نیا نام ملیکہ شیراوت دیا۔ وہ اسی نام سے بھارت سمیت پوری دنیا میں مقبول ہو گئیں۔

ملیکہ شیراوت نے دہلی سے کالج ختم کرنے کے بعد بھارتی نجی ائیر لائن میں ائیر ہوسٹس کی ملازمت کر لی، بعد ازاں انہیں اسی ائیر لائن کے پائلٹ کرن سنگھ گل سے محبت ہو گئی اور دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

دونوں کو جلد ہی احساس ہوگیا جلد بازی میں کیا گیا یہ فیصلہ غلط ہے اور دونوں کے درمیان علیحدگی ہو گئی۔

اس کے انہوں نے بالی ووڈ میں انٹری دی اور شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گیئں، وہ بالی ووڈ میں اپنی بولڈ اداکاری کی وجہ سے مشہور ہوئیں۔